اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر اور 4 اکتوبر کے احتجاجی مظاہروں سے متعلق کیسز میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی، جبکہ سینیٹر اعظم سواتی کو کیس کا چالان فراہم کر دیا گیا۔
عدالت نے دیگر ملزمان علی بخاری، شعیب شاہین سمیت دیگر کو طلبی کے نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔ پراسیکیوشن کی جانب سے ان ملزمان کا چالان بھی جمع کرایا گیا ہے جن کی ضمانت پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ جج طاہر عباس سپرا نے پراسیکیوشن سے استفسار کیا کہ کیا ان ملزمان کا چالان پیش ہو سکتا ہے جن کی ضمانت کا فیصلہ التوا میں ہے۔ بعد ازاں عدالت نے تھانہ کوہسار اور تھانہ نون کے مقدمات کی سماعت 4 اگست تک، جبکہ تھانہ آبپارہ اور تھانہ ترنول کے مقدمات کی سماعت 11 اگست تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں