نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید

نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس کے مطابق لکی مروت میں ڈیوٹی کیلئے جانے والے 2 ٹریفک پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس سے دونوں دم توڑ گئے جب کہ نامعلوم افراد پولیس اہلکاروں کا اسلحہ بھی ساتھ لے گئے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کی لازوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close