وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کے خلاف نوٹس لیتے ہوئے انہیں تنخواہیں جاری نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ تعلیم کو فرائض سے غفلت برتنے والوں کی تفصیلات طلب کرنے کا حکم دیا۔
میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بغیر اطلاع کے مسلسل غیر حاضر اساتذہ کو ایک ہفتے کے اندر شوکاز نوٹس جاری کر دیا جائے، اگر وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے تو ان کی جگہ پر نئے اساتذہ کو کنٹریکٹ بنیاد پر بھرتی کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے حکم دیا کہ کسی بھی ملازم تنظیم اور ایسوسی ایشن کو تالہ بندی کی اجازت نہیں دی جائے گی، افسران فیلڈ وزٹ کر کے حاضری کو یقینی بنائیں اور کارکردگی کی مسلسل مانیٹرنگ کریں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں