کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
گلزار ہجری یونیورسٹی روڈ کے اطراف زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ قائدآباد اورشاہ فیصل کالونی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث شہری گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے، زلزلے کے بعد کسی جانی یا مالی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے 9 بج کر 54 منٹ پر محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 35 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
واضح رہے کہ یکم جون سے ابتک کراچی میں 39 مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاچکے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں