غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق سمبڑیال پی پی 52کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) نے واضح برتری کے ساتھ میدان مار لیا۔
سیالکوٹ کے حلقہ پی پی 52 میں ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار حنا ارشد وڑائچ نے 78,419 ووٹ حاصل کر کےکامیابی حاصل کی۔
پاکستان پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط گھمن نے40,037 ووٹ حاصل کیے اور دوسرے نمبر پر رہے۔ اس طرح حنا ارشد وڑائچ کو 38,382 ووٹوں کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوئی۔
واضح رہے کہ پی پی 52 کی نشست ن لیگ کے ایم پی اے ارشد وڑائچ کےانتقال پر خالی ہوئی تھی۔حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 185 ہے، حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 57 ہزار 725 ہے۔ حلقے میں خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 460 ہے۔
ن لیگ سے حنا ارشد، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار فاخر نشاط اور پیپلز پارٹی کے راحیل کامران چیمہ میدان میں اترے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں