ملک کے سب سے بڑے شہر اور معاشی حب کراچی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
کراچی میں اتوار کی شام 7 بجے کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کےمطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکزی کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا اور اس کی زمین میں گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جن علاقوں میں زلزلے کے ہلکی نوعیت کے جھٹکے محسوس کیے گئے وہاں لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں دکانوں سے باہر نکل آئے۔واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اب یہاں شدید گرمی کے ساتھ طوفانی بارشیں اور زلزلوں کے آئے دن جھٹکے آنے لگے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں