بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی کے قریب دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق دھماکہ سرہ غڑگئی کے علاقے میں پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عبدالسلام اور عبدالنافع کے نام سے ہوئی ہے، جو آپس میں بھائی تھے۔
دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ دھماکے کی نوعیت تاحال واضح نہیں ہو سکی۔
دوسری جانب نصیرآباد کے سوئی بازار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک لیویز اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
پولیس اور سیکیورٹی ادارے دونوں واقعات کی تفصیلات اکھٹی کر رہے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں