سندھ میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے اسلحہ کی نمائش پر 90 دن کی پابندی لگا دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ سکیورٹی گارڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ڈیوٹی کے دوران اسلحہ صرف گاڑی کے اندر رکھیں اور عوامی مقامات پر اس کی نمائش سے گریز کریں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اس اقدام کا مقصد عوام میں خوف و ہراس پھیلنے سے روکنا اور سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔ ساتھ ہی خبردار بھی کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پر دفعہ 144 سی آر پی سی کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں