وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے گرمیوں کی چھٹیوں کے حوالے سے بیان میں کہا ہے کہ گرمیوں کی چھٹیاں جلد دینے پرمشاورت جاری ہے،چھٹیوں کا حتمی فیصلہ 3سے 4دن میں ہو جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب کاکہناتھا کہ فی الحال گرمیوں کی چھٹیوں کی تاریخ یکم جون ہی ہے،لرننگ لاسز پورے کرنے کی کوشش کررہے ہیں،یقینی بنانا ہے کہ تعلیمی نقصان مزید نہ بڑھے،ان کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کی شدت کے پیش نظر حفاظتی ہدایات جاری کی گئی ہیں،طلبا جاری ہدایات پر عمل کرکے ہیٹ ویو کے اثرات سے خود کو محفوظ رکھیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں