ملک کے اہم علاقے میں مارکیٹ کے قریب دھماکا

بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں واقع جبار مارکیٹ میں زور دار دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دھماکے کے باعث مارکیٹ کی کئی دکانیں منہدم ہو گئیں، جس سے جانی نقصان بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ دور دور تک آواز سنی گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر رہی ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

تاحال دھماکے کی نوعیت اور اس کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے، تاہم تحقیقاتی ادارے جائے وقوعہ پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close