جنوبی وزیرستان اپر میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آج ایک روز کیلیے کرفیو نافذ رہے گا۔
ضلعی انتظامیہ نے کرفیو سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ کرفیو کا آغاز صبح 6 سے ہوا جو شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق مکین سے رزمک تک کی سڑک مکمل بند رہے گی۔ عوام کو شام چھ بجے تک مکین سے رزمک تک سفر سے گریزکی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی حکام نے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور غیرضروری نقل وحرکت سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں