شادی سے قبل تعلق میں بچے کی پیدائش پر کفالت کا حکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور: فیملی کورٹ نے شادی کےبغیرپیداہونیوالےبچےکاباپ ثابت ہونےکا کیس میں باپ افضل کو بچے کی کفالت کاحکم دیدیا۔
عدالت نےباپ کوخرچہ دینےکاحکم دیتےہوئےکیس نمٹادیا،وکیل نے موقف اپنایا کہ افضل نےخاتون کو بغیرشادی کےرکھاجس سےایک بچہ پیداہوا،افضل نےبعد ازاں خاتون سےشادی تو کرلی لیکن بچے کو تسلیم کرنےسےانکارکردیا۔ڈی این اے کرانے کے بعدثابت ہواکہ بچہ افضل کاہی ہے۔ عدالت نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگرکوئی شخص بغیرنکاح کےخاتون کورکھتاہےیازبردستی کرنےسےبچہ پیداہوگاتووہ کفالت کریگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں