مسلم لیگ ن کے ایم پی اے چودھری ارشد جاوید وڑائچ حرکت قلب بند ہو نےسے انتقال کر گئے۔
چوہدری ارشد جاوید وڑائچ کی نمازز جنازہ شام 5 بجے کینال سٹی سمبڑیال میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت حلقہ کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ارشد جاوید وڑائچ حلقہ پی پی 52 سے ممبر پنجاب اسمبلی تھے۔ وہ صوبائی پارلیمانی سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں