شہر قائد کے علاقے کورنگی میں رینجرز اور سی ٹی ڈی نے فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ خوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے، ان دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ و دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار دہشتگرد نعیم اللّٰہ عسکری تربیت یافتہ اور وزیرستان میں کارروائیوں میں ملوث ہے جو کچھ عرصہ قبل کراچی میں آکر اپنا نیٹ ورک منظم کرنے میں سرگرم تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں