خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا

جڑانوالہ میں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔ 

یہ خوفناک حادثہ جڑانوالہ میں تھانہ لنڈیانوالہ کے سامنے پیش آیا جہاں تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل رکشتہ کو روند ڈالا۔

اس حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل رکشہ کے ڈرائیور سمیت 8 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔

حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں سے لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

ریسیکیو حکام کے مطابق حادثے میں رکشہ ڈرائیور اور سات خواتین جاں بحق ہوئیں۔ پانچ افراد نے موقع پر ہی دم توڑا جب کہ 3 زخمی اسپتال میں چل بسے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close