کراچی میں عید کے تین روز میں ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق عید کے پہلے روز گلشن اقبال میں حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوا اور دوسرے روز ملیر میں ایک شخص حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
پولیس نے بتایاکہ آج اورنگی ٹاؤن ،سپر ہائی وے اور سائٹ ایریا میں 4 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے۔
اورنگی ٹاؤن 10 نمبر میں رکشہ کھڑے ٹینکر سے ٹکرا گیا جس سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، حادثہ رکشہ کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا جبکہ سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر ایک خاتون جاں بحق اور اس کی ماں زخمی ہوگئی۔
لیاقت آباد میں تیز رفتار گاڑی نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق عید کے تین روز میں 165 افراد مختلف ٹریفک حادثات میں زخمی ہوئے جبکہ رواں سال میں ٹریفک حادثات میں 238 افراد جاں بحق اور 3131 افراد زخمی ہوئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں