کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کا مستونگ میں لکپاس پر تیسرے روز بھی دھرنا جاری ہے۔
بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سمیت سینکڑوں کارکن دھرنے میں موجود ہیں۔ سردار اختر مینگل نے اپنے کارکنوں کے ساتھ لکپاس پر عید منانے کا فیصلہ کیا ہے۔قومی شاہراہوں کے علاوہ تمام لنک سڑکیں بھی بند ہیں، لکپاس ٹنل، کنڈ میسوری اور اغبرگ کے راستوں پر کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔مستونگ، قلات، سوراب، خضدار، حب، لسبیلہ سمیت متعدد اضلاع کا زمینی رابطہ منقطع ہے۔ اُدھر قومی شاہراہوں کی بندش سے ہزاروں مسافر اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے کیلئے پریشان ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں