کوئٹہ(پی این آئی) کوئٹہ کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ، سوشل میڈیا کے مختلف ایپس کے ذریعے آن لائن رابطے کی سہولت سے عارضی طور پر محروم ہوگئے، موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق کوئٹہ میں موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی معطلی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے، صوبائی حکام کی جانب سے موبائل فون انٹرنیٹ سروس کی بندش کی وجہ کچھ نہیں بتائی گئی۔موبائل فون، انٹرنیٹ سروس کب بحال ہوگی تاحال متعلقہ اداروں کی جانب سے کوئی بیان نہیں دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں