اساتذہ کی موجیں لگ گئیں، بڑا اعلان

ویب ڈیسک (پی این آئی) محکمہ سکول ایجوکیشن کا اساتذہ کیلئے رہائشی منصوبہ کا اعلان،صوبہ بھر کے ایک ہزار اساتذہ کو قرعہ اندازی کے ذریعے فلیٹ دیئے جائیں گے ۔

تفصیلات کےمطابق فلیٹ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک ہزار اساتذہ کو دیئے جائیں گے، اساتذہ کو فلیٹ آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے۔پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کی تعداد تین لاکھ ہے، منصوبہ کی کامیابی پر مزید اساتذہ کے لئے رہائشی سکیم متعارف کروائی جائیں گی۔صوبائی وزیرتعلیم رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ منصوبہ کی منظوری کیلئے تجاویز پر کام کیا جارہا ہے،تجاویز تیار کرنے کے بعد کابینہ کمیٹی سے جلد منظوری لی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close