حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ آن پہنچا، حجاز مقدس کیلئے حج پروازوں کے آغاز کی تاریخ سامنے آگئی۔

ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہوگی، سعودی عرب کیلئے حج پروازوں کا آغاز تقریبا 35 روز بعد کر دیا جائے گا۔حج پروازوں کا شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے، رواں سال1 لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت 5 ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی، سرکاری سکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حجاج مقدس جائیں گے۔ذرائع وزارت مذہبی امور کے مطابق حج آپریشن 30 روز تک جاری رہے گا، آخری پرواز 30 مئی کو روانہ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close