لاہور سے کراچی جانیوالی کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار

خیرپور (پی این آئی) لاہور سے کراچی جانے والی کراچی ایکسپریس کی بوگی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ،آگ لگنے کے باعث ٹرین کو فوری طور پر روک لیاگیا۔

آج نیوز کے مطابق ریلوے حکام کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق کراچی ایکسپریس کی ایک بوگی میں اچانک بھڑک اٹھی جس کی اطلاع ملتے ہی ڈرائیور نے ٹرین کو روک لیاجبکہ ٹرین کے عملے نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پانے کی کوشش شروع کر دی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔انہوں نے کہاکہ آگ لگنے کی وجہ کا تعین ابھی تک نہیں کیا جا سکا تاہم عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے ۔ ٹرین لاہور سے کراچی جا رہی تھی جب اچانک اس میں آگ لگ گئی۔خیال رہے کہ دو روز قبل بھی میانوالی سے لاہور آنے والی ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی،مسافر ٹرین کی اکانومی کلاس کوچ کابفلر ٹوٹ گیا خوش قسمتی سے مسافر ٹرین بڑے حادثے کا شکار ہونے سے بچ گئی،واقعہ رات دیر سے پیش آیا، کوچ کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ مسافرٹرین میانوالی سے لاہور آ رہی تھی کہ رات گئے کوچ 12353کا بفلرکندیاں سٹیشن کے قریب ٹوٹ گیاجس کا پتا چلنے پر کوچ کو ٹرین سے الگ کردیا گیا۔بعدازاں ٹرین کو روانہ کر دیاگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close