اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی حکومت کےتحت تعینات پروفشنلز کو 4920روپے تک ڈیلی الاونس ملے گا، وزارت خزانہ نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون سےلیکرفورتک ڈیلی الاونس ریٹ مقررکردیا۔
وزارت خزانہ نےمراسلہ عمل درآمد کے لیےتمام وزارتوں،ڈویژنزاورمتعلقہ اداروں کو بھجوادیا، اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون،ٹو کا اسپیشل اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس ریٹ 4920روپے ہوگا۔اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون،ٹوکا آرڈنری اسٹیشنز کےلیےڈیلی الاونس ریٹ3720 روپے ہوگا، اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری،فورکااسپیشل اسٹیشنزکے لیے ڈیلی الاؤنس ریٹ3840روپے ہوگا۔
اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری،فورکاآرڈنری اسٹیشنزکے لیےڈیلی الاونس ریٹ3ہزارروپے ہوگا، کراچی،حیدر آباد،سکھرکو ڈیلی الاونس کےاسپیشل ریٹس کے لیے اسٹیشنزڈکلیرڈکردیاگیا ۔کوئٹہ،سرگودھا،سیالکوٹ،لاہور،گوجرانوالہ،اسلام آباد، فیصل آباد کواسٹیشنزڈکلیرڈکیاگیا ہے ۔پشاور،گوادر،شمالی علاقہ جات، مظفرآباد، میرپورڈیلی الاونس کے اسپیشل ریٹس کےلیے اسٹیشنز ڈکلیرڈ، ڈیلی الاونس آوٹ اسٹیشن اصل راتوں کے قیام کےحساب سےکلیم کیا جا سکے گا۔
رات کاقیام نہ ہونے،ہیڈکوارٹرزسے 4گھنٹےسےزیادہ غیرموجودگی پرآدھےدن کے الاونس کی اجازت ہوگی، اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون سےفورتک آفیشل ڈیوٹی کےلیے اکانومی کلاس پرہوائی سفر کےحقدار ہوں گےوفاقی حکومت نےاسپیشل پروفشنل پےاسکیل ون کاپے پیکج 15لاکھ سے20 لاکھ روپےمقررکررکھا ہے، اسپیشل پروفشنل پےاسکیل ٹوکا پےپیکج 10لاکھ سے14لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہے، اسپیشل پروفشنل پےاسکیل تھری کا پے پیکج 5لاکھ سے9لاکھ 90 ہزار روپے مقرر ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں