منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس سامنے آگیا

کراچی (پی این آئی) صوبہ سندھ میں منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس کراچی میں سامنے آگیا ہے۔

ذرائع محکمہ صحت کے مطابق جناح اسپتال میں منکی پاکس سے متاثرہ شخص کو داخل کیا گیا تھا اور اس کے سیمپلز ڈاؤ اسپتال بھیجےگئے تھے جہاں لیبارٹری ٹیسٹ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق مریض کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے ہیں، صوبہ سندھ میں یہ منکی پاکس کا پہلا تصدیق شدہ کیس ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ مریض کی اہلیہ کا سفری پس منظر بیرون ملک کا ہے، پہلے اس میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں، بعد میں مریض متاثر ہوا۔

مریض کی عمر 28 سال اور تعلق شاہ لطیف ٹاؤن کراچی سے ہے، مریض کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے اور احتیاطی تدابیر سخت کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close