اداکار ساجد حسن کو جھٹکا، گرفتار بیٹے نے بڑا اعتراف کرلیا

ویب ڈیسک(پی این آئی)کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور آئے روز نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

اس کیس کا مرکزی ملزم ارمغان اور شریک ملزم شیراز ہے، تاہم معروف اداکار ساجد حسن کا بیٹا بھی منشیات فروخت کرنے کے الزام میں گرفتار ہے۔اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے، اور اب ملزم نے منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کرلیا ہے۔اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، جس میں وہ منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کررہے ہیں۔

اداکار کے بیٹے نے اعترافی بیان میں کہا ہے کہ ان کی ارمغان سے ملاقات 2017 میں ہوئی، جب وہ آئس اور چرس فروخت کرتا تھا، پھر دوست معظم نے 2022 میں مصطفیٰ عامر سے ملوایا۔ملزم کے مطابق گرفتاری سے 3 روز قبل ارمغان نے ان سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے کی منشیات خریدی تھی، اور اس وقت گھر میں 35 لاکھ روپے مالیت کی چرس موجود تھی۔ملزم نے مزید کہاکہ ارمغان نے مجھے ادھار منشیات دینے کا کہا تھا تاہم میں نے انکار کردیا، جبکہ میری اہلیہ کو بھی معلوم تھا کہ میں منشیات فروخت کرتا ہوں۔واضح رہے کراچی کے ایک نوجوان کو اپنے ہی دوستوں نے بے دردی سے قتل کردیا تھا، مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس میں جوں جوں تفتیش آگے بڑھ رہی ہے نت نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close