سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری

لاہور(پی این آئی)عید الفطر سے قبل اکاؤنٹنٹ جنرل( اے جی) پنجاب نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔

کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ہدایات پر اے جی پنجاب نےسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (ایم پی جی) کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کیں۔ یہ جدید ڈیجیٹل نظام تنخواہیں فوری بغیر کسی تاخیر کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close