ایئرپورٹ روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف عالم دین مفتی عبدالباقی شدید زخمی ہوگئے۔
زخمی مفتی عبدالباقی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں