گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ سے ان کا ڈرائیور اور ایک سکیورٹی گارڈ جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، حملے میں جام مہتاب حسین ڈہر محفوظ رہے۔
ڈی ایس پی گھوٹکی کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب نے اطلاع دی کہ کھینجو کے علاقے میں ان کی گاڑیوں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔
ڈی ایس پی کے مطابق فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ حملے میں جام مہتاب کا ڈرائیور، ایک گارڈ جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے جب کہ جام مہتاب محفوظ رہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نےگھوٹکی میں ایم پی اے جام مہتاب کے قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہےکہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاکی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں