ٹیکس چوری کے مستقل تدارک کیلئے حکومت نے سخت اقدامات کی ٹھان لی۔
حکومت پنجاب نے ٹیکس کٹوتی کیلئے نیا قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا، اس ضمن میں پنجاب اسمبلی میں پنجاب فنانس ترمیمی بل 2025 پیش کردیاگیا۔
ٹیکس وصولی نظام کو بہتر بنانے کیلئے ترمیمی بل پنجاب اسمبلی میں پیش کیاگیا۔مسودہ کے متن کے مطابق واجب الاداٹیکس جمع نا کروانے پر محکمہ ایکسائز نادہندگان کیخلاف کارروائی کریگا ،ترمیمی بل کے تحت آفیسرز پر ٹیکس کٹوتی ،جمع کروانے کی ذمہ داری عائد کی گئی ۔ہر سرکاری یا پرائیویٹ ادارے کامتعلقہ افسر ٹیکس کوخزانے میں جمع کروانے کا پابند ہوگا۔اگر کوئی افسر غفلت برتے گا تو خود اس ٹیکس کی رقم ادا کرے گا۔
مسودہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو قصوروار افسران سے وصولی کا حکم جاری کرے،بل کا مقصد ٹیکس چوری روکنا اور سرکاری خزانے میں آمدنی بڑھانا ہے۔بل پنجاب اسمبلی کی متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں