کراچی(پی این آئی) محکمہ اسکولز ایجوکیشن سندھ 44 اساتذہ کوبرطرف کردیا، اساتذہ کو نوٹسز جاری کردیئے گئے۔
محکمہ اسکولزایجوکیشن سندھ نے 44 اساتذہ کوبرطرف کردیا ہے، اساتذہ کو نوٹ جاری کردیئے گئے، برطرف ہونے والے تمام اساتذہ کا تعلق قمبر سے ہےحکام کےمطابق برطرف اساتذہ سال 2023 اور 2024ء کو ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے، گھوسٹ اساتذہ کو 31 جنوری کو حتمی شوکاز نوٹیسز جاری کئے گئے تھے۔حکام کے مطابق 18 فروری تک موقع دینے کے باوجود شوکاز کے جوابات جمع نہیں کرانے والے اساتذہ کو برطرف کیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں