سرکاری ملازمت کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر‎

لاہور(پی این آئی) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ ایریگیشن، گوجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی، سرگودھا ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ زراعت میں سب انجینئر کی اسامیوں کے تحریری امتحانات کا اعلان کر دیا ہے.

اسی طرح محکمہ ایریگیشن، رنگ روڈ اتھارٹی، محکمہ پاپولیشن اینڈ ویلفیئر، محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایریگیشن میں سب انجینیئر کی 174 اسامیوں کے لیے 418 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح سرگودھا اور گجرانوالہ ڈیویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینیئر کی دو دو اسامیوں کے لیے 10 10 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں محکمہ زراعت میں سب انجینیئر کی 2 اسامیوں کے لیے 10 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔

تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو پی پی ایس سی کی جانب سے انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا/ پی پی ایس سی نے 5محکمہ جات کی مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا بھی اعلان کیا ہے جس میں ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینیئر کی اسامیوں کے لیے 47 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے رنگ روڈ اتھارٹی میں جونیئر پیٹرول افیسر کی اسامیوں کے لیے 44 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں. پاپولیشن اینڈ ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ میں 43 امیدوار میڈیکل افیسر کی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں.

اسی طرح محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں 40 امیدوار کنسلٹنٹ اوپتھلمولوجسٹ کی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سینیئر رجسٹرار اینیستھیزیا کے لیے 90 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جبکہ سینیئر رجسٹرار پیڈیاٹرک سرجری کی اسامیوں کے لیے 34 امیدوار کامیاب ہوئے ہیں اسی طرح سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں ہی سینیئر رجسٹرار ریڈیالوجی کے لیے 33 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں.

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close