رمضان میں بینکوں کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہوگیا

کراچی(پی این آئی) رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے نئے اوقاتِ کار کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کی گئی ہے، اس حوالے سے سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ پیر تا جمعرات بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، اس دوران عوامی لین دین کے لیے بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے جب کہ جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بج کر 30 منٹ تک بغیر وقفے کے کھلے رہیں گے، عوام مقررہ اوقات میں اپنی بینکنگ ضروریات مکمل کر لیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں 3 مارچ کو تمام بینک بند عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے، سٹیٹ بینک نے ملک بھر کے تمام بینک 3 مارچ بروز پیر عوامی خدمات کیلئے بند رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے مقصد کے لیے تمام بینک اور مالیاتی ادارے 3 مارچ بروز پیر بند رہیں گے، تمام بینکوں کا عملہ زکوٰة کٹوتی کے سلسلے میں اپنی ڈیوٹیز پر حاضر ہوگا تاہم اس دوران سٹیٹ بینک و دیگر کمرشل بینکوں میں زکوٰة کٹوتی کیلئے پبلک ڈیلنگ بند رہے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close