سندھ سرکار نے محکمہ بلدیات میں 11 گریڈ کے یوسیز سکریٹریز کی نئی بھرتیوں کا فیصلہ کرلیا ۔
محکمہ بلدیات سندھ کے مطابق 11 گریڈ کے 807 یوسیز سیکریٹریز کی نئی بھرتیاں کی جائیں گی ، نئی بھرتیاں تھرڈ پارٹی آئی بی اے سکھر کے ذریعے کی جائیں گی ۔ یوس سیکریٹری کیلئے انٹر کی ڈگری لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
محکمہ بلدیات سندھ نے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا ہے کہ ملازمت کے خواہشمند امیدوار اگلے ماہ پانچ اپریل 2025_تک اپلائی کر سکتے ہیں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں