گورنر سندھ کا بڑا اعلان

کراچی(پی این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک میں 10لاکھ سے زائد افراد کےلیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے اور روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کامران ٹیسوری کا کہنا تھاکہ گورنر ہاؤس میں رمضان المبارک پر خصوصی اہتمام کیا ہے، گورنر ہاؤس میں یہ تیسرا سال ہے جو یہ اہتمام کیا جارہا ہے، گورنر ہاؤس میں جو اسٹیج بنایا ہے وہ پورے پاکستان میں نہیں بنا۔انہوں نے کہاکہ گورنر ہاؤس میں ختم القرآن کی تقریب ہوگی، 10لاکھ سے زائد افراد کےلیے افطارڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے، اس کے علاوہ روزانہ قرعہ اندازی کے ذریعے ایک پلاٹ بھی دیا جائے گا۔

گورنر سندھ کا کہنا تھاکہ ڈمپرز حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کے اہلخانہ کو ایک ایک پلاٹ دوں گا، بلڈر اسی دن اہل خانہ کو فائل حوالے کرے گا، اتحاد رمضان کے تحت افراد اپنی رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، گورنر ہاؤس کراچی میں رمضان ٹرانسمیشن کا آغاز کیا جارہا ہے۔مصطفیٰ قتل کیس سے متعلق کامران ٹیسوری نے کہا کہ مصطفیٰ عامر قتل کیس پر سکیورٹی ادارے تحقیقات کررہے ہیں، اس کیس کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ بیرون ملک سے 32 اقسام کی منشیات درآمد کی جارہی ہیں، تعلیمی اداروں کو خط لکھ رہے ہیں کہ طلبہ اور اساتذہ کے نشے کا رینڈم ٹیسٹ کرائے جائیں جبکہ گورنر ہاؤس میں انسداد منشیات سے متعلق سیل بنارہا ہوں،گورنر سندھانہوں نے کہا کہ میرے پاس اختیار ہوتا تو دیکھتا کہ ہیوی ٹریفک کیسے شہریوں کو کچلتی ہے۔خیال رہے کہ کراچی میں رواں سال کے دوران اب تک 144 افراد ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close