ویب ڈیسک (پی این آئی)نیشنل پیپلزپارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرو جی ڈی اے کے مرکزی رہنما غلام مرتضی جتوئی کو ناراجیل حیدرآباد سے رہا کردیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق مرتضی جتوئی کی اہلیہ اور بھائی نارا جیل کورٹ کا رلیز آرڈر لیکر پہنچے تھے، مرتضی جتوئی جلوس کی شکل میں نارا جیل روانہ ہوگئے ، جی ڈی اے رہنما مختلف کیسز میں نارا جیل میں قید تھے۔واضح رہے کہ نوابشاہ پولیس نے انہیں موٹرسائیکل چوری کے مقدمہ میں گرفتاری کے بعد ڈسٹرکٹ نارا جیل حیدرآباد منتقل کیاتھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں