مصطفیٰ عامرقتل کیس کاتحریری حکم نامہ جاری

 

مصطفیٰ عامرقتل کیس میں خصوصی انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے تحریری حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

عدالت کے خصوصی حکم نامے میں کہا گیا کہ پولیس کی جانب سے مزید 12 دن ریمانڈ کی توسیع کی استدعا کی گئی، آئی او کا کہنا تھا تحقیقات مکمل نہیں ہوئیں مزید ریمانڈ کی استدعا ہے، آئی او کے مطابق ارمغان عرف آرمی شاطر اور عادی مجرم ہے بار بار بیان تبدیل کررہا ہے۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ ملزم شیراز کے وکیل کے مطابق انھیں اپنے مؤکل سے ملاقات نہیں کرنے دی جارہی، ارمغان اور شیراز کے وکلا کی جانب سے ملزمان کے مزید ریمانڈ مسترد کرنے کی استدعا کی گئی۔

ارمغان کے وکیل نے ملزم کے میڈیکل ٹریٹمنٹ کیلئے بھی درخواست دائر کردی، عدالت کی جانب سے ارمغان کی میڈیکل ٹریٹمنٹ کی درخواست کو منظور کرلیا گیاحکم نامہ میں کہا گیا کہ تفتیشی افسر ملزم کا میڈیکل ٹریٹمنٹ سرکاری اسپتال سے کرانے کے پابند ہیں، عدالت کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی گئی۔

خصوصی انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم نامہ میں کہا گیا کہ عدالت کی جانب سے وکلا اور اہلخانہ کو ملزمان سے ملاقات کی اجازت دے دی گئی، ملزمان سے عدالت میں کورٹ اسٹاف اور آئی او کی موجودگی میں ملاقات کی اجازت دی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close