آج ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے، شہری مسلسل زلزلوں سے خوفزدہ ہوگئے

کوئٹہ (پی این آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جھٹکوں سے لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں فروری کے دوران کم شدت کے تقریباً 22 زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے، اگرچہ زلزلوں کی بار بار آنے والی اطلاعات لوگوں کو پریشان کر دیتی ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ معمولی زلزلے کی سرگرمیاں دراصل ’سلور لائننگ‘ ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے جھٹکے پلیٹوں کے اندر جمع شدہ توانائی کو مسلسل خارج کرکے زیادہ شدت والے زلزلوں کو روکتے ہیں۔ زلزلے کے چھوٹے جھٹکے بڑے زلزلوں کو روکنے میں معاون ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close