کراچی (پی این آئی) سندھ کے 20 سرکاری افسران کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق سندھ میں زمینوں پر قبضے اور سرکاری اداروں میں کرپشن کرنے والے عناصر کے خلاف فیصلہ کن ایکشن کی تیاری مکمل کرلی گئی، کرپشن کی مختلف تحقیقات میں شامل افسران کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیئے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کی اہم شخصیات کے خلاف کرپشن کے اہم شواہد کے ساتھ کئی رپورٹس تیار کرلی گئیں ہیں، کرپشن کی انکوائری میں شامل افسران کو بیرون ملک فرار ہونے سے روکنے کیلئے اقدامات مکمل ہوگئے۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ، سندھ بورڈ آف ریونیو اور ملیر ڈوپلمنٹ اتھارٹی کے سابق سربراہان سمیت کراچی کے کئی سابق ڈپٹی کمشنرز مختلف تحقیقات میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں