پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے کی خواہشمند طلبہ کیلئے اہم خبر

لاہور (پی این آئی) پرائیویٹ میڈیکل کالجز داخلے/ چوتھی سلیکشن لسٹ جاری ، پنجاب کے 32 پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلوں کی چوتھی سلیکشن لسٹ جاری کردی۔

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے سلیکشن لسٹ اپنی ویب سائٹ پر جاری کی، چوتھی سلیکشن لسٹ ایم بی بی ایس کی تین سو نو خالی سیٹوں کے لئے لگائی گئی۔چوتھی لسٹ میں ایم بی بی ایس کے کم از کم میرٹ میں 0.9 فیصد کمی،ابواء میڈیکل کالج فیصل آباد کا میرٹ سب سے کم 72.6227 فیصد رہا۔العلیم میڈیکل کالج لاہور کا میرٹ سب سے زیادہ 91.0045 فیصد رہا،لاہور میں کم سے کم میرٹ عذرا ناہید میڈیکل کالج کا 74.1818 فیصد رہا۔

نئے داخل ہونے والے امیدواروں کے لئے فیس جمع کروانے اور جوائننگ کی آخری تاریخ 26 فروری ہے۔اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کے لئےبھی مقررہ تاریخ تک نئے کالجوں میں رپورٹ کرنا لازمی ہے، اپ گریڈ ہونے والے امیدواروں کی فیس انکے کالجز نئے کالجوں کو ٹرانسفر کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close