پنجاب میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کیلئے خصوصی ہدایات جاری

لاہور(پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پنجاب میں پی ٹی آئی کو متحرک کرنے کی ہدایات جاری کر دیں،صوبے بھر میں سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے اور کارکنان کو متحرک کرنے کا فیصلہ،چیف آرگنائزر پنجاب نے ریجنل ہیڈ کوارٹرز میں کنونشنز منعقد اور احتجاجی مہم چلانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

سینٹرل پنجاب میں 18 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کی بھرپور تیاریاں کی جائیں۔چیف آرگنائزر پنجاب نے مہنگائی، پولیس گردی اور دیگر عوامی مسائل پر احتجاجی مہم کے آغاز کی بھی ہدایت کی ہے۔عالیہ حمزہ نے صوبے بھر میں کارکنوں کے ساتھ رابطہ مہم شروع کرنے اور انہیں متحرک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔چیف آرگنائزر پنجاب کی جانب سے جنوبی پنجاب میں 19، نارتھ پنجاب 20 اور ویسٹ پنجاب میں 21 فروری کو کنونشن منعقد کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کی گئیں۔

چیف آرگنائزر کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ صوبے بھرمیں مہنگائی اور دیگر عوامی مسائل کیخلاف احتجاجی پروگرام کو ترتیب دیا جائے ۔پنجاب میں ضلعی اور ڈویژنل سطح پر کنونشنز منعقد کئے جائیں۔واضح رہے کہ چند روزقبل گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ میں نے اگر کسی سے مشاورت کرنی ہے تو وہ کارکن تھے۔

کارکن ہی بتائیں گے کہ کون سا ٹکٹ ہولڈر نکلا تھااور کون سا نہیں۔ میرے کان ،ناک اور آنکھ ہمارے کارکن تھے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اپنے حلقے کی جواب دہ تھی اور میری بھی رپورٹ بنے گی۔اسی طرح ہمارے اپوزیشن لیڈر بھی ایک حلقہ رکھتے تھے اور وہ بھی اپنے حلقے کے جواب دہ تھے۔ ان کی بھی رپورٹ بنے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ خان صاحب کے پاس رپورٹ لے کر جا ﺅںگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close