زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 4.6 ریکارڈ

کوئٹہ(پی این آئی)بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق قلات اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیےگئے، زلزلےکی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکا مرکز قلات کے جنوب مغرب میں 40کلومیٹر تھا۔زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close