انا للہ و انا الیہ راجعون ، دہشتگردوں کے پولیس سٹیشن پرحملے میں کانسٹیبل شہید

 

جنوبی وزیرستان کی تحصیل شکئی کے پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا، حملے میں کانسٹیبل صادق نور شہید ہوگئے ۔

ڈی پی او آصف بہادر کا واقع کے متعلق کہنا ہے کہ 40 سے 30 دہشتگردوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا، جس کے بعد پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان دو سے تین گھنٹے شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔

اطلاع ملتے ہی وانا سے بھاری پولیس نفری شکئی کے لئے روانہ ہوئی، تاہم بزدل دہشتگرد رات کے تاریکی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں کانسٹیبل صادق نور شہید ہوئے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close