گوجرانوالہ(پی این آئی)گوجرانوالہ کے تھانہ کھیالی کے علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو مزدور جاں بحق جبکہ تین افراد بری طرح جھلس گئے۔
دھماکہ حفیظ میٹل فیکٹری میں ہوا، جس کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی چھ گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہو گئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق دھماکے میں 18 سالہ ریحان اور 15 سالہ نامعلوم نوجوان جاں بحق ہو گئے، جبکہ 11 سالہ موسیٰ، 35 سالہ عباس سمیت تین افراد شدید زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو عملے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جبکہ فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ دھماکے کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں