برائلر مرغی کے شوقین افراد کیلئے بری خبر‎

لاہور (پی این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور اور اس کے مختلف علاقوں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں فی کلو گوشت 650 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔

رمضان المبارک کی آمد سے قبل کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کے لیے صوبائی حکومت کی کوششوں کے باوجود مرغی کے گوشت کی قیمتیں مسلسل بلند سطح پر برقرار ہیں، جس کی وجہ سے شہریوں کے گھریلو بجٹ پر اضافی بوجھ پڑ رہا ہے۔حکومت کی جانب سے برائلر مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 590 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، مقامی مارکیٹوں میں برائلر مرغی کا گوشت 670 سے 680 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا ہے، جو کہ جنوری 2025 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

دوسری جانب، برائلر مرغی کی ہول سیل قیمت 393 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ریٹیل مارکیٹ میں اس کی قیمت تقریباً 407 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ مرغی کے گوشت کی ان بلند قیمتوں نے صارفین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے، اور عام شہری اس بنیادی پروٹین کے حصول میں مشکلات کا شکار ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close