چنگ چی اور لوڈر رکشہ چلانے والوں کیخلاف بڑا فیصلہ

لاہور (پی این آئی)چنگ چی اور لوڈر رکشہ چلانے والے ہو جائیں تیار،اب موٹرسائیکل رکشہ یا لوڈر رکشہ چلاتے ہوئے ہیلمٹ پہننا ہوگا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سی ٹی او لاہور کا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے جس کے مطابق بغیر ہیلمٹ لوڈر رکشہ اور چنگ چی چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔سی ٹی او اطہر وحید کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سڑک پر آنے والے ہر ڈرائیور اور ہر شہری کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، کمرشل وہیکلز بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ لاہور میں سفر نہیں کر سکیں گی،14 انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر نائٹ شفٹ میں بھی سٹاف تعینات کر دیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈویژنل ایس پیز کی نگرانی میں سرکل آفیسر، انچارج سیکٹر ٹریفک سٹاف کے ہمراہ خصوصی طور پر انٹری ایگزٹ پوائنٹس پر موجود ہوں گے، لاہور میں ٹریفک کی بہتری کیلئے مزید اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close