معروف شاعر جاں بحق

حیدرآباد (پی این آئی) حیدرآباد کی سٹیزن کالونی میں گھرمیں آتشزدگی کے نتیجے میں معروف سندھی شاعر آکاش انصاری جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق سٹیزن کالونی میں گھر میں آگ لگی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا.پولیس نے بتایاکہ آگ سےجھلس کرجاں بحق شخص کی شناخت معروف سندھی شاعرآکاش انصاری کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایاکہ شاعرآکاش انصاری کی لاش کاپوسٹ مارٹم کیا جائے گا، غیر فطری موت کا میڈیکل ایگزامن اور پوسٹ مارٹم ضروری ہے اور پوسٹ مارٹم کے لیے میت واپس لیاقت یونیورسٹی اسپتال لائی جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ڈاکٹرآکاش کے اہل خانہ ان ک میت تدفین کیلئے بدین لے گئے تھے۔ڈاکٹرآکاش انصاری کے منہ بولے بیٹے لطیف آکاش کا کہنا تھاکہ صبح ساڑھے 8 بجے کے درمیان آگ لگنےکا واقعہ پیش آیا، کمرے کا دروازہ کھولا تو ڈاکٹرآکاش بیڈ سے نیچے گرے ہوئے تھے، اندر جانے کی کوشش کی تو میرے پاؤں جل گئے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے شاعرآکاش انصاری کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے گھرمیں آگ لگنےکے واقعےکی تحقیقات کی ہدایت کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close