ایم کیوایم پاکستان اندرونی اختلافات کا شکار

کراچی(پی این آئی) ایم کیوایم پاکستان میں عہدوں کی تقسیم پر اختلافات سامنے آگئے، متعدد رہنماؤں کو ذمہ داری نہ ملنے پر کارکنان بہادر آباد مرکز پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔

ایم کیو ایم کے کارکنان نے بہادرآباد مرکز میں احتجاج کیا اور شور شرابہ کیا،کارکنان کی جانب سے گو گو رنر گو کے نعرے بھی لگائےگئے۔اختلافات میں شدت کی وجہ چیئرمین ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی کی جانب سے جاری کردہ پارٹی ذمہ داریوں کی تقسیم کا سرکلر بنا جو بغیر اجلاس اور مشاورت کے جاری کیا گیا تھا۔بہادرآباد مرکز پر مرکزی قائدین تو احتجاج کے وقت موجود نہ تھے تاہم اپنا احتجاج ریکارڈ کرانےکے بعد کارکنان منتشر ہوگئے۔

اس واقعے پر ایم کیو ایم پاکستان کا اب تک کوئی مؤقف سامنے نہیں آسکا۔واقعے سے قبل جیو نیوز سے گفتگو میں پارٹی اختلافات کے حوالے سے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پتا نہیں کس نے اور کس طرح پارٹی سرکلر کو جعلی قرار دینے کی مہم سوشل میڈیا پر چلائی؟مرکزی کمیٹی کے کچھ اراکین نے واٹس ایپ گروپ پر سرکلر سے اتفاق نہیں کیا، تحفظات پر پارٹی کے اندر ہی بات چیت ہونی چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close