لاہور(پی این آئی)تین ملکی کرکٹ سیریز کیلئے سخت سکیورٹی انتظامات کر لیے گئے ہیں،جس کے تناظر میں وزارت داخلہ نے پانچ سے دس فروری تک آرمی اور رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق میچز کے دوران آرمی اوررینجرز کی ایک ایک کمپنیاں تعینات ہوں گی،محکمہ داخلہ پنجاب نے پولیس کی درخواست پر وفاقی حکومت کو مراسلہ لکھا تھا۔سہ ملکی کرکٹ سیریز میں پاکستان،نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کی ٹیمیں شرکت کریں گی،8 اور 10 فروری کے میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں