کراچی(پی این آئی)ڈپٹی کمشنر سینٹرل طلحہ سلیم کی ہدایت پر پولیس نے ضلع وسطی میں گورکنوں کے خلاف آپریشن کے دوران محمد شاہ قبرستان سے قبروں کی مد میں مقررہ قیمت سے زائد رقم لینے والے دو گورکنوں کوگرفتارکرلیا۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر سینٹرل کے مطابق ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ شہری زیادہ رقم لینے والے گورکنوں کی نشاندہی کریں ،ان کے خلاف بھرپور کارروائی ہوگی اورکراچی کے قبرستانوں سے گورکن مافیا کی من مانیاں ختم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آپریشن محمد شاہ قبرستان میں شہریوں کی شکایات پر کیا گیا،قبروں کی مقررہ قیمت سے زائد رقم ہتھیانے والے گورکن مافیا کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ آپریشن اسسٹنٹ کمشنر نیو کراچی ارسلان طارق کی زیر نگرانی ہوا،اس موقع پر ڈائریکٹر قبرستان سرور عالم بھی موجود تھے ۔پولیس نے گرفتاردونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں