اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا ایک خط سامنے آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) ججز کی جانب سے صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط کی کاپی بھیجوا دی گئی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا ایک خط سامنے آگیا ہے، ذرائع کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی سمیت مختلف ججز نے خط لکھا۔ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج چیف جسٹس بنانے کے لیے نا لایا جائے ، اسلام آباد ہائیکورٹ سے ہی تین سینئر ججز میں سے چیف جسٹس بنایا جائے ۔ججز کی جانب سے صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو خط کی کاپی بھیجوا دی گئی ۔سندھ ہائیکورٹ ، لاہور ہائی کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کو بھی کاپی بھیجوا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے meaningful consultation ضروری ہے ، دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری ہے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کی نسبت لاہور ہائیکورٹ میں زیر التوا کیسز دو لاکھ ہیں ۔خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری سینیارٹی کیسے تبدیل ہو سکتی ہے ؟۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close