کراچی (پی این آئی) سندھ حکومت نے سرکاری اسکولوں میں بچوں کو دوپہر کا مفت کھانا فراہم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ترجمان کے مطابق پہلے مرحلے میں مختلف سرکاری اسکولوں کے 11 ہزار طلبہ کو لنچ باکس دیے جائیں گے اور بہترنتائج حاصل ہونے پرپروگرام کادائرہ پورے صوبے تک بڑھایا جائے گا۔ترجمان سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ مفت کھانے کی فراہمی سے بچوں میں غذائی قلت کاخاتمہ ممکن ہوسکے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں